باٹا پور کے علاقہ میں افسوسناک واقعہ، کم سن بچیاں جاں بحق

18 Sep, 2021 | 09:38 PM

Malik Sultan Awan

اسرار احمد: باٹا پور کے علاقہ اتوکے اعوان میں خستہ حال مکان کی چھت گر گئی ملبے تلے دب کے 2 بہنوں سمیت 3 بچیاں جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

 باٹا پور کے علاقہ اتوکے اعوان میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 3 کم عمر بچیاں جان کی بازی ہار گئیں ۔جاں بحق بچیوں میں 2 بہنیں اور ان کی کزن شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سیرت، اس کی بہن ابیہہ اور کزن اریحہ شامل ہیں،  تینوں بچیوں کی عمریں 2 سے 8 سال تک ہیں۔

جاں بحق ہونے والی سیرت اور ابیہہ کی دادی صفیہ بی بی زخمی ہیں، انہیں مناواں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچیوں کی میتیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔

مزیدخبریں