ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ کیلئےاچھی خبر

میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ کیلئےاچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی کی منظوری دیدی،داخلے یکم اکتوبر سے شروع ہونگے، میٹرک کے 10 فیصد ، ایف ایس سی اور ایم ڈی کیٹ کے 40 ,40 فیصد نمبروں پر میرٹ بنے گا ۔

 تفصیلات  کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادرنے رواں برس سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی کی منظوری د ےدی ہے،داخلہ پالیسی کے تحت سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے یکم اکتوبر سے شروع ہوں گے، اوپن میرٹ پر داخلے 10 دسمبر تک مکمل کئے جائیں گے۔

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ میں کم از کم 65 فیصد نمبروں کا حامل ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، میٹرک کے کل نمبروں کا 10 فیصد ، ایف ایس سی اور ایم ڈی کیٹ کے نمبروں کے 40 ، 40 فیصد کو شامل کرکے حتمی میرٹ مرتب کیا جائے گا ۔

رواں سال کی داخلہ پالیسی کے تحت فارن سٹوڈنٹس کے لئےبھی ایم ڈی کیٹ امتحان پاس کرنا لازمی قرار دیدیا گیا ہے، رواں برس سیٹ ٹو امتحان کی بنیاد پر فارن سٹوڈنٹس کا داخلہ نہیں ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer