حرامانی کے گھر قیامت ٹوٹ پڑی

18 Sep, 2021 | 08:53 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبزا نڈسٹری کی معروف اداکارہ حرامانی کو اکثر سوشل میڈیا پر متحرک دیکھا جاسکتا ہے، ادکارہ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں، اداکارہ کے گھر قیامت ٹوٹ پڑی،حرا مانی کے والد انتقال کر گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرا مانی کے شوہر سلمان شیخ نے فیس بک پوسٹ میں یہ اطلاع  شیئر کی ہے،اداکار مانی (سلمان شیخ ) نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انتہائی گہرے دکھ کے ساتھ آپ کو یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ حرا کے والد سید فرخ جمال انتقال کرگئے ہیں،اداکار نے بتایا کہ ان کی نماز جنازہ آج نماز مغرب کے بعد تیموریہ مسجد حیدری، نارتھ ناظم آباد میں ہوگی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی مقبول ہوگئی، اس ویڈیو میں حرا کے ساتھ ان کے شوہر بھی موجود ہیں،محبت کا اظہار کرتے حرا اپنے خاوند کے نزدیک آتی تو اشارے سے چہرہ پر لگانے والی نئی پروڈکٹ (کریم) کے بارے بتاتے ہیں،حیرانگی میں پوچھتے مانی سے کہتی یہ کیا؟

اس کے بعد پہلے  اس کریم کو اپنے چہرے  پر لگاتی ہیں اور بعد ازاں اپنے شوہر کے، چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لئے دنوں چہروں پر ماسک لگانے کے بعد آرگینک کا آئل استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مزیدخبریں