ویب ڈیسک : قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زید النہیان نے بحرالاحمر میں 'برادرانہ' ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد کے نجی دفتر کے ڈائریکٹر بدر العساکر نے تینوں کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ 'بحرالاحمر میں ایک دوستانہ اور برادرانہ ملاقات میں شہزادہ محمد بن سلمان، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زید النہیان اکٹھے ہوئے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے 2017 کے وسط سے قطر پر سفارتی، تجارتی اور سفری پابندی عائد کردی تھی۔