ملزم کی برہنہ ہو کر خاتون کوجنسی ہراساں، فخش حرکات؛ واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر

18 Sep, 2021 | 06:35 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(وقاض احمد)گلشن راوی میں خاتون کوجنسی ہراساں اورفخش حرکات کرنےکاواقعہ،موٹرسائیکل سوارنامعلوم ملزم کی خاتون کوہراساں کرنےکی ویڈیومنظرعام پرآگئی۔

تفصیلات کےمطابق زیادتی کی لرزہ خیرہ وارداتوں میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے، آئے روز حوا کی بیٹیوں کی عزتیں پامال کرنے والے درندے آزاد گھوم رہے ہیں پکڑے جانے پر سکیورٹی اداروں کی جانب سے روایتی کارروائی کرکے باعزت بری کردیا جاتا ہے،گلشن راوی میں خاتون کوجنسی ہراساں اورفخش حرکات کرنےکاواقعہ،موٹرسائیکل سوارنامعلوم ملزم کی خاتون کوہراساں کرنےکی ویڈیومنظرعام پرآگئی۔
توحید پارک میں خاتون بچوں کو سکول چھوڑ کر گھر آرہی تھی،نوجوان نے برہنہ ہونے کے ساتھ خاتون پرفقرےکسے،نوجوان کونظراندازکرتےہوئےخاتون گھرمیں داخل ہوگئی،پولیس نےخاتون کےخاوندکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، پولیس کا کہناتھا کہ دیگرفوٹیجزاکٹھی کرلیں،ملزم کوجلدگرفتارکرلیاجائےگا۔

واضح رہے کہ شہر میں خواتین کو جنسی حراساں کرنے کے متعدد واقعات پیش آچکے،معاشرے میں ہوس پرستوں نے خواتین کا گھروں سے نکلنا محال بنادکرکھ ہے، کمسن بچے، بچیاں بھی غیر محفوظ ہیں،لاہور میں حالات بدتر ہوچکے ہیں جس کی اہم وجہ پولیس میں چھپی لالی بھیڑیں جو ان دندروں کے ساتھ ملی ہوئی ہیں، ملزموں سے بھاری رشوت کے کر باعزت بری کردیا جاتا ہےجس نے معاشرے میں پھر جرائم کی نئی فضا قائم ہوجاتی ہے۔
 

مزیدخبریں