''میڈ کاؤ'' بیماری پھر پھوٹ پڑی،2018 کے بعد  برطانیہ میں پہلا کیس 

18 Sep, 2021 | 06:27 PM

 ویب ڈیسک: سکاٹ لینڈ میں چار سال بعد ایک فارم ہاؤس پر '' میڈ کاؤ '' بیماری کے باعث کئی مویشیوں کی ہلاکت کی ا طلاع ہے۔ ہلاک شدہ مویشی نذرآتش، فارم ہاؤس کو سیل کردیا گیا۔

سامرسٹ کے علاقے میں ایک فارم ہاؤس میں میڈ کاؤ بیماری سے مویشی  مرنے لگے ۔ اینیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ ایجنسی  کے مطابق مردہ مویشی کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے جبکہ فوڈ سیفٹی کا کوئی خدشہ لاحق نہیں۔ ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے احتیاطی تدابیر کے طور پر علاقے می مویشیوں کی نقل وحمل پر پابندی لگادی گئی ہے اور وبا پھوٹنے کے ممکنہ ذرائع کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ یادرہے میڈ کاؤ کا آخری کیس 2018 میں سامنے آیا تھا۔ فوڈ اسٹینڈرڈ ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے ک بیماری پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر اور صارفین کے تحفظ کے لئے جانوروں  کی خوراک کی نقل وحمل پر پابندی سمیت کچھ پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں۔ یادرہے 90 ء کی دہائی میں پھوٹنے والی میڈکاؤ نامی بیماری سے انسان بھی متاثر ہوئے تھے جس کے بعد برطانیہ اور یورپ سمیت دنیا بھر میں کروڑوں مویشیوں کو جبری ہلاک کرکے نذرآتش کردیا گیا تھا۔

مزیدخبریں