بدمعاشوں کیلئے بنائی گئی پالیسی کام کرگئیں

18 Sep, 2021 | 06:06 PM

M .SAJID .KHAN

سٹی42:تھانوں میں حاضریاں مکمل نہ کرنے والے بدمعاش ایک بار پھر پولیس کی شکنجے میں، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 9 بدمعاشوں کی تھانوں میں حاضریاں لگوائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے دو سو سے زائد ایسے بدمعاشوں کو تھانوں میں حاضریاں لگانے کا پابند بنایا گیا تھا جو ریکارڈ یافتہ تھے، اس پالیسی کے تحت اقبال ٹاون ڈویژن میں نو بدمعاشوں کی تھانوں میں حاضریاں لگوائی گئیں،خاور ڈوگر اور صابرعرف کالی نے تھانہ ملت پارک حاضری دی۔

نادر اور شاہد نے تھانہ گلشن راوی ، آصف شاہ، امیرعلی اور شفیق نے تھانہ شیراکوٹ حاضری لگوائی، اسی طرح ذوالفقار علی نے تھانہ نواں کوٹ حاضری لگوائی جبکہ ساندہ پولیس وسیم عرف لمبا کو گرفتار کرکے تھانے لائی اور حاضری لگوائی گئی۔

واضح رہے کہ لاہور پولیس نے بدمعاشوں اورغنڈہ  گردعناصر کے خلاف  کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے،سی سی پی او لاہورکےحکم پربدمعاشوں کی تھانوں میں حاضریاں لگوانےکا سلسلہ شروع کیا گیا۔

قبل ازیں پولیس کے مطابق شیر علی عرف بورے خان نے تھانہ مصری شاہ میں حاضری رجسٹرڈ پر انگوٹھا لگایا، ظاہر خان نے تھانہ راوی روڈ اور خاور ڈوگر نے تھانہ ملت پارک میں حاضری رجسٹرڈپر انگوٹھا لگایا،سی سی پی او لاہور نے تمام ایس ایچ اوز کو رواں ہفتے بدمعاشوں کی حاضریاں مکمل کرنے کا حکم دیا تھا ۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ جو ایس ایچ اوز بدمعاشوں کی حاضریاں نہیں لگوائیں گے ان کےخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

مزیدخبریں