ویب ڈیسک: زندگی کے 16 سال فلم جیمز بانڈ کے سیکوئل کرنے والے ڈینئیل کریگ کو سیٹ پر خراج تحسین، جوابی تقریرکرتے ہوئےاداکار روپڑے۔
رپورٹ کے مطابق فلم '' نو ٹائم ٹو ڈائی '' کے سیٹ پر اداکار ڈینئل کریگ نے فلم کریو کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے بعد جوابی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک عظیم لمحہ ہے اور میری زندگی کا عظیم ترین اعزاز۔ بانڈ سیریز کی سب فلموں میں کام کرتے ہوئے ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہوا ہوں۔
یادرہے ڈینئیل کریگ نے 2006 میں فلم '' کیسینو رائل'' میں پہلی دفعہ جیمزبانڈ بنے تھے اور اب 2021 میں ان کی بطور بانڈ آخری فلم '' نو ٹائم ٹو ڈائی '' ریلیز ہورہی ہے۔ اپنے خطاب کے دوران ڈینئیل کریگ کئی دفعہ جذباتی ہوتے ہوئے نظر آئے اورایک موقع پر تو ان کی آنکھیں چھلک ہی گئیں۔
Daniel Craig’s farewell speech after wrapping No Time To Die, his last ???????????????? James Bond film. ???? @007 pic.twitter.com/xCqab3JK3z
— Filmthusiast (@itsfilmthusiast) September 17, 2021
یادرہے فلم ڈائرکٹر فوکوناگاکی جانب سے اس اشارے کے بعد کہ اگلا بانڈ کوئی لڑکی بھی ہوسکتی ہے، لوگوں نے اندازے لگانے شروع کردئیے ہیں۔فلم میں جب ڈینئیل کریگ اپنی ساتھی ایجنٹ لاشانہ سے پوچھتے ہیں کیاتم ''ڈبل او'' ہو تو لاشانہ جواب دیتی ہے ہاں دوسال سے۔
فلم کا آخری ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں ڈینئل کریگ پہلی دفعہ ولن اور اپنے دشمن ارنسٹ سٹیورو ( کرسٹوف والز) سے روبرو ہوتے ہیں۔ جبکہ فلم کے مین ولن سیفن کا کردار اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار ریمی ملک ادا کررہے ہیں۔
The wait is over. The final international trailer for #NoTimeToDie. In cinemas from September 30. pic.twitter.com/ld26viOcD6
— James Bond (@007) August 31, 2021
ڈینئل کریگ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران تسلیم کیا تھا کہ جیمز بانڈ کا کردار اداکرتے ہوئے ان پرایک ان دیکھا دباؤ ہوتا ہے۔جبکہ ان فلموں سے ان کی ذاتی زندگی بھی متاثر ہوئی ۔ یادرہے ان کی آخری فلم '' نو ٹائم ٹو ڈائی '' کو کورونا سمیت مختلف وجوہات کی بنا پر نمائش میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب البرٹ رائل ہال لندن میں اس کے پریمئیر کی حتمی تاریخ 8 اکتوبر مقرر کی گئی ہے ۔