'' دفعہ ہوجاؤ تم'' شارٹ فلم  میں اداکارہ ریشم عبداللہ اعجاز جلوہ گر، 

18 Sep, 2021 | 03:34 PM

 ویب ڈیسک :معروف اداکارہ ریشم  اور ماڈل عبداللہ اعجاز خان مختصر فلم 'دفعہ ہوجاؤ تم' میں  اکٹھے پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔

رپورٹ کے مطابق دفعہ ہوجاؤ تم فلم یو ٹیوب پر ریلیز کی جارہی ہے اور فلم کی  ہدایات فصیح باری خان  نے دی ہیں جو معروف مصنف ہیں اور'' قدوسی صاحب کی بیوہ'' '' فالتو لڑکی'' جیسے ہٹ ڈرامے اور فلم '' سات دن محبت ان'' کی کہانیاں تحریر کرکے مقبولیت سمیٹ چکے ہیں۔فصیح باری خان بولڈ اور حساس موضوعات پر لکھنے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ اوریوٹیوب پرفلم ریلیز کرنے کی وجہ بھی یہی ہے کہ ان کاخیال ہے کہ عام ٹی وی  کی نسبت یوٹیوب پر کام کرنے کی تخلیقی آزادی زیادہ ہے۔ دفعہ ہوجاؤ تم ایک مختصر دورانیے کی فلم ہے اور اس میں ان کے ساتھ فائزہ حسن  بھی یوٹیوب چینل کے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں۔

'دفعہ ہوجاؤ تم' ایک مختصر فلم ہے اور اسے یوٹیوب پر ریلیز کیا جائے گا۔  یادرہے ان کے تحریرکردہ  ڈراموں ''میڈم شبانہ'' اور'' بے بی رضوانہ'' پر پیمرا نے پابندی عائد کر دی تھی۔

مزیدخبریں