ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گریٹر اقبال پارک واقعہ؛ نابالغ بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے

Shocking footage shows hundreds of men attacking woman
کیپشن: ayesha akram
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمالدین جمالی)سیشن عدالت ، گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون سے بد تمیزی کا معاملہ،ملزم محمد شہریار خان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت 21 ستمبر تک ملتوی، پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون سے بد تمیزی کیس میں ملوث ملزم محمد شہریار خان نے سیشن عدالت میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے،عدالت نے کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی اور تھانہ لاری اڈا پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا.

ملزم نے جیل سے حامد رحمان ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ میں نابالغ ہوں میری عمر ساڑے سترہ سال ہے ضمانت پر رہائی دی جائے، جیونائل قانون کے تحت ملزم کو ضمانت کا ریلیف دیا جائے، مجھے بالغ افراد کے ساتھ جیل میں رکھنا خلاف قانون ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج نعمان نعیم نے درخواست پر سماعت کی، ملزم کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں پانچ دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، کیس میں سزائے کی دفعات بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز  کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملوث ملزم افتخار احمد نے سیشن عدالت میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی،ملزم افتخار احمد نے اپنے وکیل کی وساطت سے درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا کہ میرا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ بے گناہ ہوں، مجھے ضمانت پر رہائی دی جائے، مجھے بد نیتی کی بنیاد پر مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے، ٹک ٹاکر خاتون نے شناخت میں غلطی کی میں، چار بچوں کا باپ ہوں میں وہاں فیملی کے ساتھ گیا،ملزم شہر یار نے بعد از گرفتار ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جو زیر سماعت ہے۔

نیو فینسنگ کی وجہ سے موبائل لوکیشن گریٹر اقبال پارک میں ظاہر ہوئی اور بلا جواز گرفتار ہوا ایڈیشنل سیشن جج نعمان نعیم نے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے پولیس سے 20 ستمبر کے لئے کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer