افغانستان میں یکےبعد دیگرے3 دھماکے

18 Sep, 2021 | 03:19 PM

Malik Sultan Awan

 ویب ڈیسک: افغانستان کے شہرجلال آباد میں یکےبعد دیگرے3 دھماکے، 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی دھماکوں میں طالبان کو نشانہ بنایا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق ایک دھماکا طالبان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہوا،  کابل پر کنٹرول کےبعد یہ طالبان پر پہلا براہ راست حملہ ہے،  تاحال کسی گروہ نےحملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی،ماضی میں جلال آباد میں داعش کافی سرگرم رہی ہے۔

مزیدخبریں