(ویب ڈیسک)حکومت کی جانب سے ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر پابندیاں لگانے کے عمل پر عمل درآمد سختی سے نہ ہونے سے ویکسین لگوانے والے شہریوں کی تعداد میں کمی دیکھی گئیں دوسری جانب ماہرین نےفائزر بوسٹر ڈوز لگوانے افراد کوتشویش ناک خبر سنائی۔
تفصیلات کےمطابق پابندیاں کا جب اعلان کیا تھا تب ایک دن میں لاہوریوں نے 1 لاکھ سترہ ہزار 767 افراد نے ویکسین لگوائی جب کے ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر جب سختیاں نہیں کی گئی تو ویکسین لگوانے والوں کی تعداد تقریباً نصف ہوگئی, شہر بھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے ، 15 سے 18 سال عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن بھی شروع کر دی گئی ہے ،15 سے 18 سال تک کے بچوں کو فائزر ویکسین لگائی جا رہی ہے اور بچوں کو بغیر رجسٹریشن، پن کوڈ اور صرف ب فارم کی بنیاد پر ویکسین لگائی جا ری ہے ۔
دوسری جانب امریکی طبی ماہرین نے 16 برس سے زائد عمر کے ہر شخص کو فائزر کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز دینے کی مخالفت کردی،ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نوجوانوں پر اس کے منفی اثرات کے خدشات ہیں،ماہرین کا نئی تحقیق میں کہناتھا کہ فائزر کی بوسٹر ڈوز صرف 65 برس سے زائد عمر یا انتہائی خطرات سے دوچار افراد کو دی جانی چاہیے،5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کیلئے ویکسین کی اجازت ملنے پر فائزر ویکسین اگلے ماہ کے وسط میں دستیاب ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے وار تیزی سے جاری ہیں ، ملک بھر میں مزید 63 کورونا کے مریض دم توڑ چکے، گزشتہ روز 57 ہزار 77 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 2 ہزار 512 نئے مثبت کیسز سامنے آئے ۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی متعداد 64 ہزار 564 ہوگئی،ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 21 ہزار 261 ہوچکی، اب تک 11 لاکھ 29 ہزار 562 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
ملک بھر کے 640 ہسپتالوں میں 5423 مریض زیر علاج ہیں،جن میں 5 ہزار 117 کی حالت تشویشناک ہے،ملک بھر میں کورونا کے باعث مرنے والوں کی مجموعی تعداد 27 ہزار 135 ہوچکی۔
علاوہ ازیں آزاد کشمیر میں اب تک 728، بلوچستان میں 344، گلگت بلتستان میں 182،اسلام آباد میں 899، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 374 ، پنجاب میں 12 ہزار 365 اور سندھ بھر میں 7 ہزار 243 مریض دم توڑ چکےملک بھر میں 2 کروڑ 35 لاکھ 86 ہزار 85 افراد کورونا ویکسین کے مکمل خوراک لگوا چکے ہیں۔