ویب ڈیسک : نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے یکطرفہ طور پر کرکٹ سیزیز منسوخی کے فیصلے نے شائقین کرکٹ کو مایوس کیا وہیں فنکار بھی اس فیصلے پر حیران اور پریشان ہیں۔ سوشل میڈیا پر برہمی کااظہار کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے یکطرفہ طور پر کرکٹ سیزیز منسوخی کے فیصلے نے شائقین کرکٹ کو مایوس کیا وہیں فنکار بھی اس فیصلے پر حیران اور پریشان ہیں۔ گلوکار عاصم اظہر نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہم ایک ایسی قوم ہیں جو پوری قوت سے واپسی کرنے پر رکھتی ہے۔ پاکستان محفوظ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ ہم اب بھی نیوزی لینڈ یا کسی دوسری قوم کو دل کھول کر خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا اب ٹی 20 ورلڈ کپ میں ملیں گے۔
Its sad but its ok. We’re a nation used to bouncing back. Pakistan is safe & always will be. We’ll still open heartedly welcome New Zealand or any other nation that thinks otherwise bcz thats who we are.
— Asim Azhar (@AsimAzharr) September 17, 2021
p.s. beware of a cornered Pakistan, world. See u at t20 world cup! #PAKvNZ
ہمایوں سعید نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سیریز منسوخی کے فیصلے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے نیوزی لینڈ کا عجیب اور پریشان کن اقدام قرار دیا۔ انہوں نے لکھا پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔ ہماری سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیاں اپنے کام میں شاندار ہیں۔ بغیر کسی ثبوت کے آخری منٹ میں میچ کی منسوخی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ نیوزی لینڈ بورڈ کے اس فیصلے سے لاکھوں شائقین کرکٹ کو مایوسی ہوئی ہے۔
Strange & disturbing move by New Zealand. The entire world is aware law & order in Pakistan is under complete control; our security & intelligence agencies are outstanding at their job. Last minute cancellation without any proof makes NO sense! Disappointing for millions of fans!
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) September 17, 2021
ا داکار فیصل قریشی نے بھی پاک نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار کرتےہوئے کہا آخری لمحات میں نیوزی لینڈ کے کھیل سے باہر ہونے کے بارے میں سن کر بہت مایوسی ہوئی۔ لاکھوں کرکٹ شائقین آج بہت مایوس ہوئے ہیں۔
Its sad but its ok. We’re a nation used to bouncing back. Pakistan is safe & always will be. We’ll still open heartedly welcome New Zealand or any other nation that thinks otherwise bcz thats who we are.
— Asim Azhar (@AsimAzharr) September 17, 2021
p.s. beware of a cornered Pakistan, world. See u at t20 world cup! #PAKvNZ