اب ہوگی گھر کی دہلیزپرشناختی کارڈ اور دیگردستاویزت کی فراہمی

18 Sep, 2021 | 11:55 AM

سٹی 42: شہریوں کو گھر کی دہلیزپرشناختی کارڈ اور دیگردستاویزت کی فوری فراہمی کیلئے انتظامی اور آپریشنل اقدامات اٹھانے کی منظوری، ڈی جی نادرا نے افسران کو مزید بہتر انداز میں کام کرنے کی بھی ہدایت کردی
 تفصیلات کے مطا بق ڈی جی نادراپنجاب میجر ریٹائرڈ سیدثقلین عباس بخاری کی زیرصدارت شہریوں کو گھر کی دہلیزپرشناختی کارڈ اور دیگر دستاویزت کی تیز تر فراہمی کیلئے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ریجنل ہیڈآفس لاہورسمیت 9 اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ ڈی جی نادرا نےشہریوں کو رجسٹریشن کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامی اور آپریشنل اقدامات اٹھانے کی منظوری دی۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی سہولت کیلئے نادرا ایس او پی کےمطابق مزید بہترانداز میں کام جاری رکھیں، نادرا مراکز سمیت تمام دفاترمیں کورونا وائرس کےحوالےسےحکومتی ایس اوپیز پرسختی سےعمل کروایا جائے۔ڈی جی کی جانب سے کوتاہی کےمرتکب ذمہ دار نادرا سٹاف کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں