روزگار کی تلاش میں نوجوانوں کیلئےبری خبر

18 Sep, 2021 | 11:27 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42 : سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 34 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا منصوبہ منسوخ کردیا گیا،بھرتیوں کا منصوبہ فنڈز کی عدم دستیابی کیوجہ سے منسوخ کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 34 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا منصوبہ منسوخ کردیا گیا۔بھرتیوں کا منصوبہ فنڈز کی عدم دستیابی کیوجہ سے منسوخ کیا گیا۔محکمہ تعلیم کےمطابق ہمارے پاس پہلے سے بھرتی اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فنڈز دستیاب نہیں،فنڈز کی عدم فراہمی تک نئی بھرتیوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ سکول ہیڈز اور اساتذہ کی بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت کی جانا تھی۔اسامیوں میں 2000 ہیڈز کی گریڈ 17 میں بھرتیاں کیجانا تھی۔300 سینئر ہیڈماسٹر کی بھرتیاں گریڈ 17 میں کی جانا تھی۔31 ہزار سات سو اساتذہ کی بھرتیاں گریڈ چودہ،پندرہ اورسولہ میں ہونا تھی۔مذکورہ اسامیوں کیلئے پی پی ایس ای کو اشہتار دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں