ویب ڈیسک : ملک بھر میں کورونا سے مزید 63 مریض انتقال کرگئے، گزشتہ روز 57 ہزار 77 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے
این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے 2 ہزاد 512 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے،کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 4.4 فیصد رہی۔ 5 ہزار 117 کورونا کے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے مزید 63 مریض انتقال کرگئے، گزشتہ روز 57 ہزار 77 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 20 ہزار 615، سندھ میں 4 لاکھ 49 ہزار 349، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 70 ہزار 738، بلوچستان میں 32 ہزار 722، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 232، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار 923 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 682 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 87 لاکھ 97 ہزار 433 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 77 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 29 ہزار 562 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 117 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 135 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 365، سندھ میں 7 ہزار 243، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 374، اسلام آباد میں 899، بلوچستان میں 344، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 728 مریض جاں بحق ہو گئے۔
دوسری جانب لاہور میں کورونا وائرس مزید5قیمتی زندگیاں نگل گیا،کورونا وائرس کے546نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا کےمثبت کیسز کی شرح9.2فیصد ریکارڈ کی گئی ۔