انتظار کی گھڑیاں ختم، میڑک کے نتائج کب؟ اعلان ہوگیا

18 Sep, 2020 | 06:52 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) میٹرک کے طلبہ و طالبات کے لیے بڑی خوشخبری، صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ میٹرک رزلٹ کا اعلان آج شام 5 بجے  کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا ہے کہ میٹرک رزلٹ کا اعلان آج شام 5 بجے  کیا جائے گا، پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز رزلٹ کااعلان کریں گے۔ تمام تعلیمی بورڈز ایک ہی وقت پر رزلٹ کااعلان کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد رزلٹ کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

میٹرک کے نتائج کےحوالے سے چیرمین بورڈ ریاض ہاشمی کا کہنا تھا کہ رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں پوزیشنز کا اعلان نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی طلباء کے اعزاز میں کوئی تقریب منعقد کی جائے گی۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں پہلے 3 روز میں 34 بچے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ سکولوں میں کورونا کیسز سامنے آنے پر متعدد سکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔ کورونا کیسز کی وجہ سے طلباء سمیت والدین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کلاسز شروع کرنے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، دوسرے مرحلے میں کلاسز تئیس ستمبر سے ہی شروع ہوں گی۔ 

انہوں نےمزید کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال برقرار رہی تو کلاسز کھولنے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ بائیس ستمبر کو این سی اوسی کے اجلاس میں اس بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں