پراپرٹی ٹیکس چوری کرنے اور کروانے والوں کی شامت آگئی

18 Sep, 2020 | 09:08 PM

Arslan Sheikh

( علی ساہی ) پراپرٹی ٹیکس چوری کرنے والے مالکان اور کروانے والے افسران مشکل میں، ڈی جی ایکسائز نے جائیدادوں کا ریکارڈ خفیہ طور پر چیک کرکے رپورٹ دینے کا حکم دیدیا، اندرون لاہور،ماڈل ٹاؤن اور فیصل آباد سے اڑھائی کروڑ کی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔

پراپرٹی ٹیکس چوری روکنے کیلئے محکمہ ایکسائز نے نئی حکمت عملی تشکیل دیدی ہے اور پنجاب بھر کےمختلف سرکلز کی خفیہ چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹر انفورسمنٹ اینڈاڈٹ عاصم بخاری کی سربراہی میں ٹیموں نے چیکنگ شروع کردی ہے۔ ٹیمیں اربن یونٹ کے ریکارڈ کے مطابق مختلف سرکلز کی جائیدادیں چیک کررہی ہے جس میں جائیدادوں پر عائد ٹیکس کا سٹیٹس چیک کیا جائے گا کہ آیا ریٹنگ ایریا کےمطابق کمرشل ورہائشی پراپرٹیوں پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

اندرون لاہور، ماڈل ٹاؤن اور فیصل آباد سرکلز میں خفیہ چیکنگ کے دوران اڑھائی کروڑ سے زائد کی ٹیکس چوری سامنے آئی ہے جس کے بعد ملوث افسران واہلکاروں کے خلاف قانونی ایکشن جبکہ متعلقہ مالکان پر ریکوری عائد کی جارہی ہے۔

ڈائریکٹر عاصم امین کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں اگلے 2 ماہ کے دوران سروے مکمل کیا جائے گا اور محکمہ ایکسائز میں پراپرٹی کی مد میں کروڑوں کی ریکوری متوقع ہے۔ 

مزیدخبریں