تعلیمی اداروں میں کورونا پھیلنے کا انکشاف،سکولوں کو بند کردیا گیا

18 Sep, 2020 | 08:07 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( زاہد چوہدری ) پنجاب بھر میں پہلے تین روز کے دوران سکولوں کے 34 بچے کورونا وائرس کا شکار ہونے کا انکشاف، محکمہ پرائمری ہیلتھ کی رینڈم سیمپلنگ کے دوران سکولوں کے بچوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق، کنٹیکٹ ٹریسنگ شروع کر دی گئی۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے پنجاب بھر کے 14746 سرکاری اور 1566 پرائیویٹ سکولوں کی رینڈم سیمپلنگ کی گئی اور مجموعی طور پر 13796 سیمپل لیے گئے، جن میں سے 34 بچوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ 24 بچے ضلع گوجرانوالہ کے سکولوں میں کورونا میں مبتلا پائے گئے۔ 

ننکانہ صاحب میں 7، بھکر میں ایک بچہ اور ایک سکول ملازم جبکہ لودھراں میں ایک سکول ملازم میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق دو سے زائد بچوں کے کورونا میں مبتلا پائے جانے پر سکول کو پانچ روز کیلئے بند کیا جائے گا اور اسی فیصلے کے تحت ننکانہ صاحب میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول شاہ کوٹ اور گریژن سکول ننکانہ صاحب کو بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق جن بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ان کی کنٹیکٹ ٹریسنگ شروع کر دی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں