( سٹی 42 ) سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کیساتھ زیادتی کا معاملہ، پولیس نے مرکزی ملزم عابد کے 7 مختلف خاکے تیار کرلیے۔
لاہور میں سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس میں پولیس کو مطلوب مرکزی ملزم عابد علی ایک بار پھر پولیس کے پہچنے سے قبل فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہےاور ابھی تک پولیس کی گرفت میں نہ آسکا۔
ملزم کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس نے نئی حکمت عملی بناتے ہوئے عابد کے ساتھ مختلف خاکے تیار کر لیئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم داڑھی، مونچھ اور کلین شیو میں ہو سکتا ہے جبکہ مرکزی ملزم عابد کے خاکے تفتیشی ٹیموں کو دے دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے پولیس کو ملزم کی اطلاع قصور کے گاؤں راجہ جھنگ میں ملی، اطلاع ملنے پر پولیس اس گاؤں میں عابد کے رشتے دار کے گھر میں پوزیشن سنبھا لی، پوزیشن سنبھالنے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد صرف 4 تھی۔ پولیس اہلکار گھات لگائے عابد کا گھر میں داخل ہونے کا انتظار کرتے رہے تاہم مرکزی ملزم عابد جب گھر کے دروازے پر آیا تو اس کو شک گزرا اور عابد گھر کے دروازے سے ہی بھاگ گیا۔