ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیویوں میں تلخ کلامی پربھائی نے بھائی کوقتل کردیا

بیویوں میں تلخ کلامی پربھائی نے بھائی کوقتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) مصری شاہ کے علاقے میں چھوٹے بھائی کو قتل کرنے والا بڑا بھائی انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ہمسائے کے 2سالہ بچے کے گھر میں آکر گندگی پھیلانے پردونوں بھائیوں کی بیویوں میں تلخ کلامی ہو گئی تھی اور اس معمولی لڑائی پر بڑے بھائی لیاقت علی نے طیش میں آ کر چھوٹے بھائی قاسم علی پر فائرنگ کر دی تھی۔ملزم لیاقت علی کی فائرنگ سے مقتول قاسم علی سر میں فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گیاتھا جس کے بعد قاسم علی میو ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ ملزم لیاقت علی موقع سے فرار ہو گیا تھا جس کو آج گرفتار کر لیا گیا،دونوں بھائی محنت مزدوری کرتے تھے اور ایک ہی گھر میں اپنی فیملیوں کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔

عصر حاضر میں لرزہ خیز وارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، سگے بہن، بھائی اور عزیز واقارب ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوچکے ہیں،شہر میں قتل وغارت اور مختلف جرائم میں اضافہ معمول بن چکا ہے اور پولیس ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے۔ لاہور پولیس نے شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل اور زخمی کرنے والے ایک سے زائد گروہوں کی تصدیق کی۔سرعام فائرنگ سے خوف وہراس پھیل چکا جبکہ شاہراہیں، گلیاں اور محلےغیر محفوظ ہوکر رہ گئے ہیں۔  پولیس کے اعدادوشمارکے مطابق پنجاب میں روزانہ11افراد کوبے دردی سے قتل کیاجارہاہے۔

واضح رہے کہ  جائیداد کے تنازعات اور غیرت کے نام پر قتل کے لرزہ خیز واقعات میں اضافہ ہورہا ہے،ایسے واقعات کسی بھی معاشرے کی ثقافت کا حصہ نہیں یہ ایک تلخ حقیقت ہے جسے قبول کیا جانا چاہیے۔ دیہی اور دور دراز علاقوں میں اس جرم کی شرح بڑے شہروں کی نسبت بہت کم ہے۔

اسی طرح آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ پنجاب عورت کے خلاف اس جرم میں بھی سب سے آگے ہے۔ نام نہاد غیرت کے نام پر قتل کی وارداتوں میں صوبوں کے لحاظ سے پنجاب پہلے نمبر پر ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer