لاہور ائیر پورٹ سے بڑی مقدار میں غیرملکی شراب برآمد

18 Sep, 2020 | 04:17 PM

Azhar Thiraj

سعید احمد : کسسٹم حکام کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 2 بڑی کاروائیاں،دبئی سے آنے والے مسافروں کے سامان سے لیڈیز شالز اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلی گئیں۔

علامہ اقبال ائیر پورٹ پر کسٹم حکام نے بڑی کارروائیوں میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی ،دبئی سے آنیوالے مسافروں کے سامان سے لیڈیز شالز ،شراب کی بوتلیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کا رہائشی عبدالجبار دبئی سے لاہور آیا،مسافر ائیربلیو کی پرواز پی اے 411 کے زریعے دبئی سے لاہور آیا،دوران چیکنگ مسافر کے سامان سے 2سوکلو وزن کی قیمتی شالز برآمد ہوئی  ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ شالز کی کل مالیت 50لاکھ روپے ہے۔

دوسری کاروائی کرتے ہوئے مختلف مسافروں کے سامان سے 60شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں،ابوظہبی اور دبئی سے لاہور آنے والے مسافروں سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں،ذرائع کے مطابق مسافر احسن ممتاز ، علی شاہ، زمان نامی مسافر لاہور پہنچے،دوران چیکنگ مسافروں کے سامان سے 60 شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں، کسسٹم حکام نے شراب قبضے میں لیکر مزید کاروائی شروع کر دی۔

ڈپٹی کلیکٹر ٹریفک ائیرپورٹ ثاقب الرحمان کی جانب سے عملے کو شاباش  دی گئی ، ڈپٹی کلیکٹر ٹریفک ائیرپورٹ ثاقب الرحمان  کا کہنا ہے کہ مسافر سے اپیل ہے کہ وہ ممنوع اشیاء کی ترسیل نہ کریں،لاہور ائیرپورٹ پر کسسٹم عملہ مسافروں کی سہولیات کے لیے موجود ہے۔

مزیدخبریں