جنید ریاض: موسم کا حال بتانے والے محکمےنے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے حبس میں اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسم گرم اور خشک رہنے سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا اور ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے حبس میں اضافہ ہوگا، صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد رہا جبکہ شام میں نمی کا تناسب 51 فیصد تک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے روز بھی موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مون سون کے دوران بارشوں سے ہونیوالے نقصان کی رپورٹ مانگ لی، متعلقہ محکموں کو کہا گیا ہے کہ وہ دو روز میں مویشیوں اور فصلوں کے نقصانات ، بارشوں کے دوران چھتوں کے گرنے اور کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کی رپورٹ بھجوائیں۔ وزیراعلیٰ نے مون سون کے دوران جانی و مالی نقصانات کی جانچ پڑتال کیلئے سروے کی بھی ہدایت جاری کردی ۔