جنید ریاض: پرائمری سکولوں میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، سکول ایجوکیشن نے پرائمری کے بچوں کا معیار جانچنے کے لئے ہرماہ لیے جانے والے لٹریریسی اینڈ نیومیرسی ڈرائیو ٹیسٹ منسوخ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کےسرکاری پرائمری سکولوں میں کورونا وائرس کے باعث لٹریرسی اینڈ نیومیرسی ڈرائیو ٹیسٹ منسوخ کردیا گیا ہے، ایل این ڈی ٹیسٹ پرائمری سکولوں میں ہر ماہ بچوں سےلیا جاتا تھا، ٹیسٹ مانیٹرنگ ایلوایشن اسسٹنٹ سکول وزٹ کے دوران بچوں سےلیتے تھے۔
ایل این ڈی ٹیسٹ ایم ایز ٹیب کے ذریعہ آن لائن منعقد کرائے جاتے تھے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تمام بچوں سے ایک ہی ٹیب پر ٹیسٹ لینے سےکورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ تھا، کورونا حالات بہتر ہوتے ہی بچوں کےایل این ڈی ٹیسٹ دوبارہ سے منعقد کرائے جائیں گے۔
دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نا اہلی،جمعہ کےروز بھی سکولوں میں طلباء کوعام دنوں کی طرح دوپہر ایک بجے چھٹی ہوگی،سکول سربراہان اتھارٹی آفس میں اوقات کارکی معلومات کیلئےکالز کرکے پریشان ہیں،ذرائع کے مطابق تاحال ایجوکیشن اتھارٹی جمعہ کےروز سکولوں میں چھٹی کےاوقات کار کی وضاحت جاری نہیں کرسکا
سکول سربراہان کا کہنا ہےکہ جمعہ کے روز سکولوں میں بچوں کوجلدی چھٹی ہونی چاہیے، دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق آج سکولوں میں بچوں کو ایک بجے ہی چھٹی ہوگی، آئندہ جمعہ کو سکولوں میں چھٹی کے حوالے سےسربراہان کو ایک دو روز میں ہدایت جاری کردی جائیں گی۔