پولیس افسران کی ٹائم سکیل پروموشن  کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال

18 Sep, 2020 | 02:30 PM

Azhar Thiraj

ملک محمد اشرف : پولیس افسران کی ٹائم سکیل پروموشن  کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی گئی ۔

پولیس افسران کی ٹائم سکیل پروموشن کا معاملہ ,لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں ٹائم سکیل پروموشن کے متعلق کیس کی سماعت  کی ،جسٹس شجاعت علی خان نے تمام درخواستیں یکجا کرکےایک ہی عدالت میں سماعت کے لئےمقرر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بجھوا دی۔


درخواست گزاروں کی جانب سے طلعت محمود شیخ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہحکومت نے تمام محکموں کے افسران کو حکومتی ہالیسی کے تحت ٹائم سکیل پروموشن دے رکھی ہے،تمام محکموں کے افسران اور ملازمین کو مقررہ مدت کے بعد ٹائم سکیل پروموشن دی جاتی ہے ،محکمہ پولیس کے انسپکٹرز سے ایس پیز تک کو ٹائم سکیل پروموشن نہیں دی جا رہی ۔آئی جی میں کلریکل اسٹاف کو ٹائم سکیل پروموشن دے رکھی ہے۔

درخواست میں یہ بھی موقف اپنانا گیا ہے کہ دس سال سے زائد عرصہ سے ملازمت کرنے کے باوجود ٹائم سکیل پروموشن نہیں دی جا رہی ،درخواست گزارنے استدعا کی کہ۔عدالت پولیس افسران کو بھی ٹائم سکیل پروموشن دینےکا حکم جاری کرے۔

دوسری جانب مقررہ مدت کے بعد دائر کی گئی اور دفتری اعتراض پرواپس لی گئی درخواستیں زائدالمیعاد ہوں گی، سپریم کورٹ نےاپیلوں کے زائد المعیاد ہونے سے متعلق اہم حکم جاری کردیا، پنجاب بینک کےملازمین کی بحالی کی اپیلیں زائد المعیاد قرار دےکر خارج دیں، چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کےحکم پر ہائیکورٹ کافیصلہ برقرار رہے گا۔

مزیدخبریں