وزارت داخلہ اور ریلوے نے سانحہ تیزگام سے متعلق رپورٹ پیش کر دی

18 Sep, 2020 | 12:24 PM

Shazia Bashir

سٹی42:  وزارت داخلہ اور ریلوے نے سانحہ تیزگام سے متعلق رپورٹ پیش کر دی، کاپی 24 نیوز کو موصول, انکوائری رپورٹ کی روشنی میں پندرہ افراد سانحے کے ذمہ دار قرار دیئے گئے.

رپورٹ کے مطابق  پانچ ہیڈ کانسٹیبل سانحے کے براہ راست ذمہ دار قرار ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی، ڈویژنل کمرشل آفیسر کراچی، ایس ایچ او حیدر آباد اور خانپور غفلت کے مرتکب پائے گئے، ریزویشن سپروائزر قمر شاہ پر بھی بے ضابطگی کی ذمہ داری عائد کی گئی تمام ذمہ داران کیخلاف ضابطے کی کارروائی شروع کی جا چکی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ اور ریلوے الگ الگ انکوائری کررہے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ  ان حالات میں کیا انکوائری کمیشن کی تشکیل کا حکم دیا جا سکتا ہے ؟  وسیع تر مفاد میں سانحے کی آزاد تحقیقات کا حکم جاری کیا جائے۔

وکیل ریاض حنیف راہی کا کہنا تھا کہ  آٹھ میتوں کی شناخت ہونا باقی ہے انہیں بھی معاوضہ ادا کیا جائے ۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزیدخبریں