سعود بٹ: پنجاب میں بڑے پیمانے پر فراڈ ناکام بنا دیا گیا، قانون نافظ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے 82 ہزار جعلی ای اشٹام پیپر برآمد کے لیے۔
تفصیلات کے مطابق قانون نافظ کرنے والے اداروں نے بیاسی ہزار جعلی اشٹام پیپر کی کھیپ محکمہ بورڈ آف ریونیو پنجاب کے حوالے کر دی، ذرائع کے مطابق جعلی اشٹام پیپر مبینہ طور پر اربوں مالیت کی جعلی دستاویزات کے کیسز میں استعمال ہونے تھے۔
محکمہ بورڈ آف ریونیو نے تمام ریکارڈ کو سیل کردیا جبکہ اشٹام پیپر کی مکمل کھیپ چیف کنٹرولر سٹیمپس کراچی کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق کراچی میں تعینات چیف کنٹرولر نیشنل پرنٹنگ پریس مبینہ جعلی اشٹام کی سیریل نمبرز پر تحقیقات کریں گے۔