عابد باکسر کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے خلاف درخواست پرسماعت

18 Sep, 2019 | 11:27 AM

Shazia Bashir

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے خلاف درخواست پرسماعت، عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے عابد باکسر کی درخواست پر ارجنٹ کیس کی حیثیت سےسماعت کی، درخواست میں وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست گزار کی جانب سے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیر اعلی شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے غیر قانونی کام نہیں مانے۔

غیر قانونی کام نہ ماننے پر ان کے خلاف کئی مقدمات درج کرا دئیے گئے، جان بچانے کے لئے بیرون ملک چلا گیا جس پر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، ملک میں واپس آکر مقدمات کا سامنا کیا، مقدمات میں بے قصور ہو نے پر بری ہوچکا ہوں، نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے متعلقہ حکام کو درخواستں دیں۔

پہلے بھی ہائیکورٹ سے رجوع کیا تو وفاقی حکومت نے نام ای سی ایل میں نہ ہونے کا بیان دیا، وفاقی حکومت کی جانب سے نام بلیک لسٹ ہونے کا بیان دیا گیا، ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے حکام کو درخواستیں دیں مگرشنوائی نہیں ہورہی، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ای سی ایل سے نام  نکلوانے کا حکم دے۔

مزیدخبریں