بھتہ نہ دینے پر ملزمان کا شہری پر تشدد

18 Sep, 2019 | 12:13 AM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) جوہر ٹاؤن کے علاقے میں بھتہ نہ دینے پر ملزمان کا شہری پر تشدد، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تو درج کر لیا مگر ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود تاحال ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔

جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد نے شہری کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے واقعہ کی کڑیاں بھتہ خوری سے جا ملیں۔ شہری محمد شہزاد کے مطابق ملزمان عارف، عادل اور ریاض نے پہلے بھتہ طلب کیا، انکار پر ملزمان نے دکان پر آ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد کے بعد ملزمان کے خلاف تھانہ جوہر ٹاؤن میں درخواست دیکر مقدمہ درج کرایا تو ملزمان نے ضمانتیں کرا لیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگ گئے۔ متاثرہ شہری کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں