ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کےعہدہ کیلئےنامزدوکیل کی تعیناتی تاحال نہ ہوسکی

18 Sep, 2018 | 07:42 PM

M .SAJID .KHAN

ملک اشرف: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا اہم عہدہ گزشتہ دوماہ سے خالی ،حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے سینئیر وکیل احمد اویس کو گرین سگنل ملنے کے باوجود تعیناتی کے نوٹیفکشن کا انتظار ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے اہم عہدہ پرنگران حکومت کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت بھی تاحال کسی وکیل کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پرتعینات نہ کرسکی، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے احمد اویس کوایڈووکیٹ جنرل بنانے کیلے گرین سگنل دیا گیا جس کے بعد انہوں نے مبارکبادیں بھی وصول کرلیں اوریار لوگوں نے ان سے مٹھائی بھی کھالی، مگر حکومت انکی تعیناتی کانوٹیفکشن جاری کرنا بھول گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیرقانون راجہ بشارت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے دفتر سے ن لیگ کے لاءافسروں کو فارغ اورانکی جگہ حکومتی جماعت کے وکلاءکو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اوراسٹنٹ ایڈووکٹ جنرل پنجاب تعینات کرنے کے لیے فہرستیں مرتب کررکھیں ہیں،لیکن ان فہرستوں کو بھی عملی جامہ نہیں پہنایاجارہا۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جیسے اہم عہدہ پرتعیناتی نہ ہونے کے باعث کیسز اوردفتر کے انتظامی امورمتاثرہورہے ہیں،لیکن حکومت کی توجہ شاید دیگرامورپر زیادہ ہے۔

مزیدخبریں