قیصر کھو کھر : محکمہ ہیلتھ مالی بحران کا شکار،کئی ترقیاتی منصوبے ٹھپ ہو کر رہ گئے،موبائل ہیلتھ یونٹ کی ادائیگی بھی نہیں کی جارہی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ محکمہ ہیلتھ کے تمام نئے منصوبے التوا کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں اور موبائل ہیلتھ یونٹ کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے جس سے یہ موبائل ہیلتھ یونٹ بند ہونے کے قریب پہنچ چکے ہیں, وینٹی لیٹرز ڈائیلسیز مشینوں کا منصوبہ بھی التوا کا شکار ہو کر رہ گیا ہے۔
محکمہ ہیلتھ کے کئی چیک باﺅنس ہو رہے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں کا بجٹ جاری نہیں ہو پا رہا ہے،موبائل ہیلتھ یونٹ کی ادائیگی اور بل ادا نہ ہونے سے کئی ملازمین بے روز گار ہو رہے ہیں۔