قذافی بٹ : گورنر پنجاب سےامریکی جنرل قونصل کی ملاقات ہو ئی ، ملا قات میں گو رنر پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے ایک طویل ترین جنگ لڑی ہے، جنگ صرف پاکستان کے لئےنہیں اقوام عالم کے امن کے لئے لڑی گئی تھی ۔
تفصیلات کےمطابق گو رنر پنجاب چو ہدری محمدسرور سےامریکی جنرل قونصل کی ملاقات ہو ئی،خطے میں امن اور د و طر فہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، گو رنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جنگ میں پاکستان نے لازوال قربانیاں دیں ہیں ، جنگ میں جو قربانیاں پاکستان نے دی ہیں ان کو سراہا نہیں گیا جس کا وہ حق رکھتا ہے ، دہشت گردی خلاف جو جنگ لڑی گئی تھی وہ پاکستان کے لئے نہیں تھی بلکہ اقوام عالم کے لئے تھی، پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک افغانستان ، ایران ، بھارت اور چین سب کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ امن وامان کے لئے افغانستان میں امن بہت ضروری ہے ، امریکی جنرل قونصل نے اُن کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد ی اور اُن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ، امریکی قونصل کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں تعلیم ،صحت اور پانی کےمنصبوبوں میں بہتری لانے میں بھر پور تعاون چاہتا ہے اور ایک مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتا ہے۔
دہشتگردی جنگ میں پاکستان نےلازوال قربانیاں دیں: گورنر پنجاب
18 Sep, 2018 | 05:28 PM
Read more!