موسم رنگ بدلنے لگا،طبی ماہرین نے لاہوریوں کو اہم مشورہ دیدیا

18 Sep, 2018 | 04:45 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) باغوں کے شہر لاہور میں موسم نے تیور بدل لیے، کہیں ہوا میں نمی تو کہیں تپتی دھوپ سے شہری پریشان ہوگئے، ڈاکٹرز نے بھی لاہوریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات کر دیں۔

مینار پاکستان اور بادشاہی مسجد کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے شہریوں نے گریٹر اقبال اور آزادی پل کا رُخ کر لیا۔ شہر کا موسم صبح اور رات میں ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ موسم سے لطف اندوز ضرور ہوں لیکن احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں۔

محکمہ موسمیات نے بھی آئندہ تین دنوں تک موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کردی۔

مزیدخبریں