جما ل الدین: غیرملکی حسینہ سفیداورگہرے نیلے لباس میں عدالت پیش، سائلین اوروکلاءغیرملکی حسینہ کوہی دیکھتے رہ گئے غیرملکی حسینہ ماسک پہن کرپرکشش لگ رہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی حسینہ کو منشیات اور سمگلنگ کیس میں آج عدالت پیش کیا گیا ، ملزمہ کو عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر چوہدری کے روبرو پیش کیا گیا ، کسٹم کے انسپکٹر پرویز کاظم نے ملزمہ کے خلاف اپنا بیان قلمبند کر وایا، ملزمہ کو لا ہور ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا مقدمہ کے مطابق ملزمہ کے پاس سے8کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہو ئی تھی ، اس حوالے سے کیس کا ٹرائل کیا گیا۔
غیر ملکی حسینہ آج عدالت میں ماسک پہن کر حا ضر ہو ئی ملزمہ کا کہنا تھا کہ وہ بیمار ہیں اور الرجی ہو ئی ہے،ابھی تک صحت یاب نہیں ہو ئی علاج چل رہا ہے ،جبکہ وکلاءکا اپنے تبصروں میں کہنا تھا کہ غیرملکی حسینہ آج پنجاب کی جٹی لگ رہی تھی۔
دوسری جانب ہاشم خان ایڈوؤکیٹ غیر ملکی حسینہ کے دیوانے نکلے، غیر ملکی حسینہ کا انتظار کرتے رہے آمد پر ہاشم خان نے اشعار بھی پڑھے، اس کے علاوہ ایڈوؤکیٹ کا کہنا تھا کہ جب کو ئی غیر ملک میں قید ہو تو اُس کے لئے ہمدردیاں اور بھی بڑھ جا تی ہیں۔ ٰٓ