وزراء پروٹوکول کے مزے بھول جائیں، آئی جی پنجاب نے بڑا حکم دیدیا

18 Sep, 2018 | 02:50 PM

Sughra Afzal

(علی ساہی) تبدیلی کا نعرہ لگانا پنجاب حکومت کے وزرا ء کو مہنگا پڑگیا۔ اب کسی وزیر کو سکیورٹی کے لیے دو سے زیادہ پولیس اہلکار نہیں ملیں گے اور نہ ہی کوئی اسکواڈ ساتھ چلے گا۔

تفصیلات کےمطابق صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ کے بعد آئی جی پنجاب نے تمام وزراء کو صرف 2 پولیس اہلکار سکیورٹی کے لیے مہیا کرنے کا حکم دے دیا۔اس کے علاوہ آئی جی پنجاب نے تمام ڈی پی اوز کو حکم دیا ہے کہ صرف متعلقہ ضلع سے سکیورٹی کے لیے اہلکار دیئے جائیں اور کسی بھی وزیر کے ساتھ اسکواڈ نہیں چلے گا بلکہ اپنی ہی گاڑی میں محافظوں کو ساتھ بٹھائیں گے۔

ایم پی ایز اور ایم این ایز کو پولیس سکیورٹی کی بجائے اپنے سکیورٹی گارڈز رکھنا پڑیں گے کیونکہ پنجاب میں کسی بھی منتخب نمائندہ کو سکیورٹی کے لیے اہلکارنہیں دیئے جائیں گے۔

ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں