چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری پر نئی مصیبت آن پڑی

18 Sep, 2018 | 11:51 AM

Sughra Afzal
Read more!

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن طارق بنواری کی تقرری چیلنج کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کی تقرری کیخلاف  نذر حسین نے درخواست دائر کردی ،جس پر جسٹس عائشہ اے ملک نے سماعت کی۔ درخواست گزار نے وفاقی حکومت، وزرات تعلیم اور چیئرمین ایچ ای سی طارق بنواری کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ طارق بنواری چیئرمین بننے کی اہلیت نہیں رکھتے، وہ پڑھانے کا مطلوبہ تجربہ نہیں رکھتے، چیئرمین ایچ ای سی کے لیے ٹیچنگ کا 20 سالہ کا تجربہ ہونا ضروری ہے.

درخواستگزار نے مزید کہا کہ طارق بنواری چیئرمین بننے سے قبل ممبر ہائیر ایجوکیشن کمیشن تھے، انکو چیئرمین بنانے کی سفارش چار ممبر ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کی، تقرری کی سفارش کرنے والے چار ممبر خود ٹیچنگ کا تجربہ نہیں رکھتے۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت طارق بنواری کی بطور چیئر پرسن ہائیر ایجوکیشن کمیشن تقرری کالعدم قرار دے۔

عدالت نے درخواست گزار وکیل کو پٹیشن میں ترمیم کی اجازت دیتے ہوئے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں