(جنید ریاض) طلبا کیلئے بڑی خوشخبری، پنجاب حکومت نے نویں اور دسویں محرم الحرام کے پیش نظر شہر کے سرکاری ونجی سکولوں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے نویں اور دسویں محرم الحرام کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ بیشترسرکاری و نجی سکولوں میں نویں اور دسویں محرم کو ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملتوی کیے جانے والے پیپرز دس محرم کے بعد لیے جائیں گے، سرکاری سکول ہفتہ جبکہ پرائیوٹ سکول پیر سے کھلیں گے۔