"احتجاج کی کال" ایک بار پھر  کاغذی شیر  کی دھاڑ ثابت ہوئی، کہیں احتجاج نہیں ہوا

18 Oct, 2024 | 11:30 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  پاکستان تحریک انساف کی "احتجاج کی کال" ایک بار پھر  کاغذی شیر  کی دھاڑ ثابت ہوئی، شہر بھر میں کہیں کوئی احتجاج نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی کی قیادت نے دوپہر جمعہ کی نماز کے بعد دوپہر دو بجے پہلے گلبرگ کے لبرٹی چوک پر احتجاج کے لئے جمع ہونے کی کال دے رکھی تھی جس کی سوشل میڈیا اور پی ٹی آئی کے وٹس ایپ گروپوں میں بڑے پیمانہ پر تشہیر کی گئی تھی۔ لبرٹی چوک پر میڈیا کے کیمرے اور رپورٹر وقت سے پہلے پہنچ گئے اور "احتجاج" کے لئے اعلان کئے گئے وقت کے بعد کافی دیر تک موجود رہے لیکن اس معروف چوک پر احتجاج کے لئے پی ٹی آئی کا کوئی کارکن آیا نہ کوئی رہنما ہی آیا۔

بعد میں پی ٹی آئی کی قیادت کی طرف سے لاہور کے مال روڈ پر جی پی او چوک پر "احتجاج کی کال" دی گئی اور کہا گیا کہ "احتجاج کا مقام" لبرٹی چوک سے تبدیل کر کے جی  پی او چوک کر دیا گیا ہے۔  دلچسپ امر یہ ہے کہ جی پی او چوک پر ایک خاتون ایم پی اے کے سوا کوئی رہنما خود نہیں پہنچا اور کوارکن بھی وہاں احتجاج کے لئے نہیں گئے۔ میڈیا کے کیمرے اور رپورٹر طوئل انتظار کے بعد واپس لوٹ گئے۔

عثمان خادم نے پہلے دوپہر ساڑھے بارہ بجے بتایا تھا کہ 

تحریک انصاف آج لبرٹی گول چکر پر احتجاج کرے گی۔پی ٹی آئی کی جانب سے بعد نماز جمعہ 2بجے احتجاج کیا جائے گا۔
لبرٹی گول چکر پر پولیس اور ڈولفن فورس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ قیدیوں کی وینز بھی لبرٹی گول چوک پر پہنچا دی گئیں۔اے ایس پی سعد آفریدی بھی لبرٹی گول چکر پر موجود ہیں۔


عابد چوہدری دوپہر ڈھائی بجے بتایا 

تحریک انصاف کی لاہور میں احتجاج کی کال  پر  پی ٹی آئی کا کوئی کارکن تاحال احتجاج کے لیے لبرٹی چوک نہ پہنچا۔
پولیس کی بھاری نفری لبرٹی چوک پہنچ گئی۔ اینٹی رائیٹ فورس ، ایلیٹ فورس کے اہلکار لبرٹی چوک پہنچ گئے۔پریژن وین ، واٹر کینن لبرٹی چوک کلمہ چوک پہنچا دیے گئے۔
شہر میں دفعہ 144 نافذ  ہے اور پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دے رکھی ہے ۔

دوپہر سوا دو بجے عثمان خادم نے بتایا

پاکستان تحریک انصاف  پی ٹی آئی قیادت نے دوپہر 2 بجے احتجاج کی کال دے رکھی تھی، 2بجے کے بعد بھی تاحال کوئی کارکن لبرٹی گول چکر نہ پہنچا۔ پی ٹی آئی قیادت میں سے بھی لیڈر لبرٹی موجود نہیں ہے۔  اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز بھی میدان سے غائب ہیں۔ 
پی ٹی آئی لاہور تنظیم بھی احتجاج کیلئے نہ پہنچی۔


عثمان خادم نے کچھ دیر بعد بتایا

تحریک انصاف کا احتجاج کاپوائنٹ لبرٹی چوک سےتبدیل کرکےجی پی اوچوک کردیاگیا ہے۔ 

 پی ٹی آئی پنجاب  کے قائم مقام صدر حماد اظہر نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ  سب لوگ فوراً جی پی او چوک پہنچیں۔

طلحہ اشرف  نے جی پی او چوک سے بتایا

جی پی او چوک میں بھی تحریک انصاف کی احتجاج کی کال ناکام ہو گئی۔  پی ٹی آئی نے کارکنوں کو جی پی او چوک میں احتجاج کیلئے پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔  پی ٹی آئی قیادت کی ہدایات کے باوجود جی پی اوچوک پرپارٹی کارکن نہیں پہنچے۔
قائمقام صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر کی ہدایت پر احتجاج کی جگہ تبدیل کی گئی تھی۔  پی ٹی آئی کارکنوں کو جی پی او چوک پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ اس چوک پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی لیکن کوئی کارکن ادھر نہیں آیا۔ 

ابوبکر ارشاد  نے بتایا 

تحریک انصاف کی احتجاج کی کال ناکام ہوگئی۔  جی پی او چوک میں تحریک انصاف کی احتجاج کی کال بھی ناکام رہی۔ 
پی ٹی آئی نے لبرٹی چوک پرکارکنوں کو بلایا تھا مگر وہاں کوئی نہ آیا۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے جی پی اوچوک پردوبارہ بلایا پھر بھی کارکن نہ پہنچے۔ 
لبرٹی اور جی پی او چوک دونوں مقامات پر پی ٹی آئی کارکنوں کا نام ونشان تک نہیں ملا۔ 
جی پی او چوک پر قیدیوں کی وینز پہنچ گئیں ،واٹر کینن گاڑی بھی موجود رہی لیکن وہ کارکن اور رہنما نہیں آئے جنہوں نے "احتجاج" کرنا تھا۔

پی ٹی آئی کی رہنما تنزیلا عمران کو پولیس نے گرفتار کر لیا
اسی دوران اطلاع آئی کہ پی ٹی آئی کی ایک رہنما تنزیلا عمران کو جی پی او چوک پر پولیس نے گرفتار کیا ہے۔  انہیں  پی ٹی آئی کے احتجاج  کیلئے وہاں آنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔ 

طلحہ اشرف نے رات نو بجے ایک بار پھر بتایا کہ 

پاکستان تحریک انصاف کی جی پی او چوک میں احتجاج کی کال کے باوجود دن بھر کے دوران  پارٹی قیادت کی ہدایات کے باوجود جی پی اوچوک پرکارکنان نہ پہنچے۔
جی پی او چوک پر حفاظتی انتظامات کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اور  پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال کے باوجود مال روڈ پر ٹریفک رواں دواں رہا۔  جی پی او چوک میں تحریک انصاف کی احتجاج کی کال بھی ناکام رہی۔ 
پی ٹی آئی نے کارکنوں کو جی پی او چوک میں احتجاج کیلئے پہنچنے کی ہدایت کی تھی لیکن مسلسل پیغامات کے باوجود  جی پی اوچوک پرپارٹی کارکن نہ پہنچے۔

مزیدخبریں