ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے  26 ویں آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ منظور کر لیا

 پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے  26 ویں آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ منظور کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسلام آباد  میں  پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے 26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کر لیا، خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں حتمی مسودے کی منظوری دی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ مسودے کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، کابینہ کی منظوری ہوئی تو مسودہ پارلیمنٹ میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 8 ججز کی ایک اور وضاحت کے بارے میں علم میں نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں اتفاق رائے سے 11 صفحات پر مشتمل مسودہ کو حتمی شکل دیدی گئی، آئینی ترمیم کو 26 ویں ترمیمی ایکٹ 2024ء کا نام دیا گیا ہے۔

آئینی مسودے میں 9A کا اضافہ کیا گیا ہے، آئین کے آرٹیکل 38 اور آئین کے آرٹیکل 48 اور آئین کے آرٹیکل 81 میں ترمیم کی گئی ہیں۔