ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’پی ٹی آئی کے سینیٹرز اگر غائب ہیں تو انہیں پتا ہو گا‘

’پی ٹی آئی کے سینیٹرز اگر غائب ہیں تو انہیں پتا ہو گا‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سینٹ کے چئیرمین یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹرز اگر غائب ہیں تو انہیں پتا ہو گا، اگر وہ سینیٹرز اغوا نہیں ہوئے ہوں گے تو کل ادھر ہی ہوں گے۔ 

یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سینیٹرز کو اغوا کرنے کا تو کوئی فائدہ نہیں ہے، ہم تو چاہتے ہی نہیں ہے کہ کچھ اس قسم کا ہو۔ انہوں نے کہا کہ مسنگ سینیٹرز کے حوالے سے آج بھی فلور پر بات ہوئی ہے، میں نے نسیمہ احسان کو خود اپنے پاس بلایا ہے، ان کامسئلہ حل ہو جائے گا ۔ 

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جو فلور کراسنگ کرے گا وہ نا اہل ہو جائے گا، لیکن ووٹ تو کائونٹ ہو گا۔  صحافی نے سوال کیا کہ تو فلور کراسنگ کر کے خد بندہ مر جائے؟ ، جس کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چیئیرمین سینیٹ ایک نیوٹرل عہدہ ہوتا ہے ، ہم حکومت کا حصہ نہیں ہیں۔