وزیراعلیٰ مریم نواز بازؤوں اور ٹانگوں سے محروم آرٹسٹ کی آواز بن گئیں

وزیراعلی مریم نواز نے سپیشل سکیچ آرٹسٹ محمد عظیم کو تقرری کا لیٹر دے دیا

18 Oct, 2024 | 09:46 PM

راؤ دلشاد : وزیراعلی مریم نواز بازؤوں اور ٹانگوں سے محروم آرٹسٹ کی آواز بن گئیں ، مریم نواز نے سپیشل سکیچ آرٹسٹ محمد عظیم کو تقرری کا لیٹر دے دیا ، محمد عظیم الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ اینڈ ویژول آرٹ میں ٹیچر فرائض سرانجام دیں گے ۔ 
قبل ازیں وزیراعلی مریم نواز نے ہمت کارڈ کی تقریب میں سپیشل پرسن محمد عظیم کو ملازمت دلانے کا وعدہ کیا تھا۔ 

بازوؤں اور ٹانگوں سے محروم محمد عظیم پنسل سے سکیچ بنانے کے ماہر ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر محمد عظیم کو الیکٹرک وہیل چیئر فراہم کی گئی، ساتھ ہی وزیراعلی مریم نواز نے محمد عظیم کے گھر کی سڑک بھی بنوانے کا حکم دے دیا ۔ 

واضح رہے کہ سپیشل سکیچ آرٹسٹ محمد عظیم کی پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر محمد نواز شریف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ 

وزیراعلی مریم نواز نے کہا ہے کہ سپیشل ہونے کے باوجود محمد عظیم کا ہمت وحوصلہ قابل ستائش ہیں، محمد عظیم کی بنائی ہوئی تصویر آفس میں آویزاں کی، محمد عظیم نے معذوری کو آڑے نہیں آنے دیا بلکہ اپنے ہنر سے لوگوں کو حیران کر دیا۔ 

سپیشل سکیچ آرٹسٹ محمد عظیم نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز نے جس محبت اور شفقت کا اظہار کیا،ہمیشہ یاد رکھوں گا، وزیراعلی مریم نواز شریف نے وعدہ کیا اور نبھایا، دل سے ان کا مشکور ہوں۔ 

سپیشل پرسن محمد عظیم کے والد سلیم اختر نے بھی وزیراعلی مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں