اویس کیانی : وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈرگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے جہاد ہے، گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری رہے گی۔
وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں منشیات فروش کی فائرنگ سے شہید پولیس کانسٹیبل احسان کیانی کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے شہید کانسٹیبل احسان کیانی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ کانسٹیبل احسان کیانی نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا، پنجاب پولیس کے بہادر سپوت شہیدکانسٹیبل احسان کیانی کو سلام پیش کرتے ہیں، ڈرگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے جہاد ہے، گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری رہے گی۔