ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینکوں کو  مارکیٹ آپریشنز کےلیے 4093 ارب روپے فراہم ؛ اسٹیٹ بینک

 بینکوں کو  مارکیٹ آپریشنز کےلیے 4093 ارب روپے فراہم ؛ اسٹیٹ بینک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسٹیٹ بینک  کے مطابق  بینکوں کو  مارکیٹ آپریشنز کےلیے 4093 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روایتی بینکوں کو 7 روز کے مارکیٹ آپریشنز میں 17.56فیصد سالانہ شرح سود پر 4041 ارب روپے دیے گئے۔روایتی بینکوں کو 28 روزکے مارکیٹ آپریشنز میں بھی 17.59 فیصد سالانہ شرح سود پر 26 ارب روپے دیے ہیں جبکہ  اسلامی بینکوں کو 25 ارب روپے کی 7 دن کی فنڈنگ 17.56فیصد شرح منافع پر فراہم کی گئی ہے ۔ 

اسٹیٹ بینک کا بتانا ہے کہ اسلامی بینکوں نے 28 روز کی فنڈنگ کے لیے کوئی پیشکش ارسال نہیں کی۔