گردوں کے مریض بڑھنے لگے ، اہم وجہ سامنے آگئی 

18 Oct, 2024 | 08:04 PM

سٹی 42 : ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر 10 میں سے 1 شخص گردوں کے مرض میں مبتلا ہوجاتا ہے جس  سے اس کے جسم میں سیال اور دیگر مواد  اکھٹا ہونا شروع ہوجاتاہے ۔اب  رپورٹ آئی ہے کہ گردوں کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے ۔ کونسے کیمیکلز انسانی گردوں کو کھا رہے ہیں 

گردوں کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ خطرے  کی نشانی تھی اس کے لیے سدرن کیلیفورنیا یونیورسٹی  میں تحقیق ہوئی ۔ نئی تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ گردوں کے امراض  کیوں بڑھ  رہے ہیں ۔ اور گردوں کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ کیا ہے ۔رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ انسانوں کے تیار کردہ پرفلورواکائیل اور پولی فلورواکائیل سبسٹینسز ( پی ایف اے ایس) نامی کیمیکلز گردوں کو نقصان پہنچا کر ناکارہ کررہے ہیں 

سدرن کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بھی   سامنے آیا ہےکہ پی ایف  اے ایس نامی کیمیکل  سے معدے میں موجود بیکٹریا کے  کام  پر اثر پڑتا ہے جس کی وجہ سے گردوں کو نقصان پہنچتا ہے ۔

دراصل پی ایف اے ایس ایسے کیمیکلز ہیں جن کو  کئی اشیاجیسا کہ  فرنیچر یا فوڈ پیکنگ وغیرہ کی تیاری  میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ان کو  فار ایور کیمیکلز کےنام سے جانا جاتا ہے کیونکہ یہ قدرتی طور پر جلد ری سائیکل نہیں ہوتے ۔ ان کو ختم ہونے میں بہت وقت درکار ہوتا ہے ۔ 

پہلے بھی ان کیمیکلز پر تحقیق ہوچکی ہے اور یہ نتیجہ سامنے آیا ہے کہ  دل کے امراض اور کینسر جیسی بیماریاں  اسی کیمیکلز کی وجہ سے پھیلی ہیں اب  نئی تحقیق میں ثابت ہوا کہ یہ کیمیکلز گردوں پر بھی براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں 

محققین نے  اپنی  تحقیق میں بتایا کہ لگ بھگ ہر شخص کے خون میں یہ کیمیکلز موجود ہیں  جو ان کی صحت کو مختلف طریقوں سے نقصان پہنچا رہے ہیں ۔

 محققین نے 17 برس سے 22 برس تک کے 78 افراد کا انتخاب کیا اور ان کے جسمانی نمونوں کا تجزیہ کیا ۔ان کے خون اور فضلے کے نمونوں میں پی ایف اے ایس کی مقدار کو دیکھا گیا جبکہ معدے میں موجود بیکٹیریا کا بھی جائزہ لیا گیا۔

4برس کے بعد  ان کے   گردوں کےافعال کی جانچ پڑتال کی گئی تو رپورٹس سے معلوم ہوا کہ پی ایف اے ایس کی زیادہ مقدار  گردوں  کو2.4 فیصد  خراب کردیتے ہیں  
بعد ازاں معدے میں موجود بیکٹیریا کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔ تو معلوم ہوا کہ ایسے  بیکٹیریا  بھی  ہیں جو  گردوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں ۔ دراصل پی ایف اے ایس سے بیکٹریا  کی اقسام میں تبدیلیاں آتی ہیں ۔ جسم میں موجود مفید جراثیم یا بیکٹریا  کی تعداد کم ہونا شروع ہوجاتی ہے اور نقصان دہ بیکٹریا بڑھ جاتے ہیں ۔ ان  نتائج میں یہ بھی ثابت ہو اکہ پی ایف اے ایس  اور گردوں کی صحت کے درمیان   تعلق ہے ۔یہ کیمیکلز جب  بڑھتے ہیں تو جسم میں سوجن  اور تکسید ی تناو  گردوں کے افعال کو متاثر کرتے ہیں ۔ 

محققین کے مطابق اس حوالے سے زیادہ بڑے پیمانے پر تحقیقی کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس تحقیق کے نتائج جرنل سائنس آف دی ٹوٹل انوائرمنٹ میں شائع ہوئے۔

مزیدخبریں