ریپ کی افواہ پھیلانے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ

18 Oct, 2024 | 08:00 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  سوشل پلیٹ فارمز پر  نجی کالج کی طالبہ کے ریپ کی افواہیں پھیلانے  کی مکمل تحقیقات کیلئے بنائی گئی ججوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی)  نے آج جمعہ کے روز کام شروع کر دیا۔
اپنی پہلی میٹنگ میں جے آئی ٹی کے ارکان نے طے کیا کہ سوشل پلیٹ فارمز پر پھیلائے گئے مواد کے پیچھے کارفرما افراد کا مکمل ڈیٹا جمع کر کے  اس کا تجزیہ کیا جائے گا۔  اس کے بعد  جھوٹا مواڈ پوسٹ کرنے اور شئیر کرنے والوں کو جے آئی ٹی کی تفتیش کیلئے بلایا جائے گا۔ 
 
 ریپ کا  سکینڈل مکمل جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو چکا ہے۔ اب جے آئی ٹی اس بات کی تفتیش کرے گی کہ اس جھوٹے سکینڈل کو پھیلانے کے سکینڈل میں کون لوگ کن مقاصد کے ساتھ ملوث ہیں۔  6 رکنی جے آئی ٹی میں انویسٹیگیشن پولیس کے 3 افسران جبکہ آئی ایس آئی، آئی بی اور ایف آئی اے کا ایک، ایک نمائندہ شامل ہے ۔

مزیدخبریں