پی ٹی اے کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ آئی فون 16 کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر

18 Oct, 2024 | 07:50 PM

ویب ڈیسک : آئی فون 16 کے کسی بھی ماڈل کو پاکستان میں درآمد کروانے کے لیے صارفین کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟، اس حوالے سے پی ٹی اے نے آگاہ کردیا ۔ 

 اس وقت ایپل کے سب سے زیادہ طلب کیے جانے والے ڈیوائسز میں آئی فون 16 سرِ فہرست ہے۔ یہ ماڈل جو نئی خصوصیات اور ہارڈ ویئر اپڈیٹس سے لیس ہے۔ اسے پاکستان میں اور دنیا کے دیگر حصوں میں موجود آئی فون صارفین کی جانبے سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی اے نے آئی فون 16 کے ماڈلز پر لگنے والے ٹیکس کے متعلق آگاہ کردیا ہے، اگر آپ اس فون کو پاکستان میں درآمد کر رہے ہیں تو پی ٹی اے ٹیکس آئی فون 16 کے ماڈلز کے لیے 1 لاکھ 28 ہزار روپے سے شروع ہو کر 2 لاکھ 13 ہزار روپے تک جا سکتا ہے۔ 

کس ماڈل پر کتنا ٹیکس؟

ایپل آئی فون کا بیکس ماڈل 16 خریدنے پر پاسپورٹ پر ایک لاکھ 28 ہزار 500 روپے جبکہ شناختی کارڈ پر ایک لاکھ 54 ہزار روپے پی ٹی اے کو بطور ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ ایپل آئی فون 16 پلس خریدنے پر پاسپورٹ پر ایک لاکھ 35 ہزار جبکہ شناختی کارڈ پر ایک لاکھ 62 ہزار روپے پی ٹی اے کو ٹیکس دینا ہو گا۔

ایپل آئی فون 16 پروکو پی ٹی اے میں رجسٹرڈ کروانے کیلئے پاسپورٹ پر ایک لاکھ 68 ہزار0 50 روپے جبکہ  شناختی کارڈ پر ایک لاکھ 98 ہزار روپے ٹیکس دینا ہو گا ۔ ایپل آئی فون 16 پرو میکس خریدنے والوں کو پاسپورٹ پر ایک لاکھ 82 ہزار 500 روپے جبکہ شناختی کارڈ پر 2 لاکھ 13 ہزار 500 روپے پی ٹی اے کو ٹیکس دینا ہوگا۔

پی ٹی اے ٹیکس کی ادئیگی کے بعد آئی فون ماڈلز کی قیمت 

 پی ٹی اے ٹیکس کی ادئیگی کے بعد  آئی فون 16 ، 512 جی بی کی قیمت 4 لاکھ 90 ہزار،  آئی فون 16 ، 256 جی بی کی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار، جبکہ آئی فون 16 ، 128 جی بی کی قیمت 3لاکھ 80 ہزار روپے ہو گی ۔

مزیدخبریں