مولانا اور بلاول بھٹو نے بیرسٹر گوہر  کو  بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کروادی

18 Oct, 2024 | 07:12 PM

سٹی 42 :  جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو  نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر  کو  بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کروادی ۔ 

 پاکستان تحریک انصاف کے وفد اور  جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کو اپنے مسودے پر آمادہ کر لیا ، مولانا فضل الرحمان نے آئینی بینچ کے قیام پر بھی پی ٹی آئی کو راضی کر لیا ۔ پی ٹی آئی نے حتمی منظوری کے لئے بانی چئیرمین سے ملنے کا اظہار کیا، جس پر مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی قیادت کی بانی چئیرمین سے ملاقات کروانے کے لئے حکومت سے بات کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ 

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی بیرسٹر گوہر  سے ملاقات 

ایک اور ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کروادی۔ بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان اور بیرسٹر گوہر سے ملاقات کی۔  

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے بیرسٹر گوہر کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کل آپ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا انتظام کرتا ہوں، کل آپ جائیں اور بانی پی ٹی آئی سےحتمی مسودے پر مشاورت کریں۔

 چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو 

 چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے ساتھ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات تھی،ملاقات میں ہم نے 26 ویں آئینی ترمیم پر بات چیت کی،گزشتہ ملاقات پر اس بات کا امکان تھا کہ ہمارا اتفاق رائے ہو جائے گا،سپیشل کمیٹی نے بھی ایک ڈرافٹ پیش کیا ہے،آج چوتھا ڈرافٹ ہمیں ملا ہے،ہماری میٹنگ جاری تھی کہ ہمیں معلوم ہوا کہ سپیشل کمیٹی نے ڈرافٹ پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے مل کر تمام معاملہ ان کے سامنے رکھیں گے،بانی پی ٹی آئی سے فل وقت ملنے نہیں دیا جا رہا،امید ہے کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے ۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کل بانی پی ٹی آئی سے مل کر ہم فائنل نتیجے پر پہنچ جائیں گے، بانی پی ٹی آئی جو فائنل ہدایت کریں گے، ہم وہ اعلان کر دیں گے، بلاول بھی ہماری موجودگی میں آئے، مگر ان سے ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،مولانا کے ساتھ تقریباً معاملات طے ہیں۔

مزیدخبریں