سٹی42: آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ ویمن ویسٹ انڈیز ویمن کو 8 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئیں۔ نیوزی لینڈ ویمن کو 12 سال بعد ٹی ٹونٹی کرکٹ کی اس سب سے بڑی ٹرافی کیلئے فائنل کھیلنے کا موقع ملا ہے۔
شارجہ کے کرکٹ سٹیڈیم میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج نیوزی لینڈ کا دیا ہوا 129 رنز کا نسبتاً چھوٹا ٹارگٹ چیز کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز ویمن 20 ااورز میں 8 وکٹیں گنوا کر 120 رنز بنا پائیں۔
ویسٹ انڈیز ویمن کی بیٹنگ
ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو آج بیٹنگ کے لئے کوئی بڑا ٹارگٹ نہیں ملا تھا، انہوں نے ٹاس ہارنے کے بعد اچھی باؤلنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی بیٹرز کو بڑا سکور کرنے سے تو روک لیا تھا لیکن خود بیٹنگ کے لئے آئیں تو 129 کے ٹارگٹ کو چیز کرنے کے لئے ابتدا میں ہی دباؤ میں آ گئیں۔ تیسرے اوور میں پہلی وکٹ گرنے سے اس دباؤ میں اضافہ ہوا جسے خاص طور سے ایڈن کارسن کی عمدہ باؤلنگ نے مزید بڑھایا۔
ویسٹ انڈیز کی ڈائنڈرا ڈوٹن بہترین سکورر رہیں جنہوں نے 22 گیندوں سے 35 رنز بنائے اور 17 ویں اوور میں امیلیا کِیر کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئیں۔ ایفی فلیچر 17 رنز، زائدہ جیمز 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
ونڈیز دس اوورز میں صرف 48 رنز بنا پائی تھیں اور ان کی 3 بیٹر آؤٹ ہوئی تھیں۔ تینوں بیٹرز ایڈن کارسن کی بالز کا شکار ہوئیں۔ چوتھی وکٹ لیا طاہوہو کو ملی ہے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ایڈن کارسن آج کے میچ کی بھی بیسٹ پلئیر ہو گئی ہیں۔ اس سے پہلے پاکستان کے ساتھ گروپ میچ میں وہ بیسٹ پلئیر ہوئی تھیں۔
آج شارجہ سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹرز آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جانے کے لئےآمنے سامنے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے20 اوورز میں 130 رنز بنائےتھے۔ ٹارگٹ کو چیز کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز ویمن کی پہلی وکٹ تیسرے اوور میں گر گئی جبکہ ان کا مجموعہ 15 رنز تھا اور دوسری وکٹ پانچویں اوور میں گر گئی جب ان کا مجموعہ 22 ہو چکا ہے۔
ویسٹ انڈیز کی قیانا جوزف تیسرے اوور میں ایڈن کارسن کی بال پر کلین بولڈ ہوئیں۔ انہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 12 گیندوں سے 12 رنز بنائے۔ ہیلی میتھیوز نے 8 گیندوں سے 4 رنز بنائے ہیں اور شیمائنی کیمبلے نے 3 رنز بنائے تھے کہ پانچویں اوور میں ایڈن کارسن کی گیند پر وہ سوزی بیٹس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئیں۔ سٹیفنی ٹیلرز بھی 13 رنز بنا کر ایڈن کارسن کی ہی بال پر کلین بولڈ ہوئیں۔ چوتھی وکٹ ہیلی میتھیوز کی گری جو لِیا طاہوہو کی بال پر ایمیلا کِیر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئیں۔ انہوں نے 21 بالز سے 15 رنز بنائے جن میں دو چوکے شامل تھے۔
پہلے تین اوورز میں ویسٹ انڈیز ویمن نے 5.33 کا رن ریٹ حاصل کر لیا ہے جبکہ درکار رن ریٹ 6.85 ہے۔
نیوزی لینڈ ویمن کی بیٹنگ ختم ہونے پر ویسٹ انڈیز ویمن مطمئن نظر آتے تھے۔ آخری 5 اوورز میں نیوزی لینڈ کی بیٹرز صرف 30 رنز کا اضافہ کر سکیں جبکہ اس سے پہلے کے 15 اوورز میں بھی ان کا رن ریٹ کسی بھی موقع پر چھ سے اوپر نہیں جا سکا اور آٹھ اوورز کے بعد مسلسل گرتا چلا گیا۔
نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ انہیں ضرورت سے کم و بیش پندرہ رنز کم بنانے کا موقع ملا ہے جس میں ویسٹ انڈیز کی بالرز اور فیلڈنگ کی سرتوڑ محنت کرفرما رہی۔
بعض مبصرین کی رائے تھی کہ نیوزی لینڈ کو یہاں برابر کا اسکور ملا ہے۔ شارجہ کی پچ بہت سست یا بیٹرز کیلئے بہت سخت نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ کی کیپٹن یقیناً محسوس کر رہی ہوں گی کہ وہ یہاں کم از کم 15 رنز پیچھے اننگز تمام کر کے واپس گئے ہیں۔
آج نیوزی لینڈ کی اوپنرز نے بہترین پلیٹ فارم ترتیب دیا تھا حالانکہ ابتدائی اوورز میں ان کا رن ریٹ کم تھا تاہم وکٹ محفوظ رہنے کا ایڈوانٹیج ان کے ساتھ تھا۔
اوپننگ پئیر بیٹس اور پلمر دونوں نے ہینری کے خلاف اچھا کھیلا اور اسپنرز آئیں اور رامہراک نے بیٹس کی وکٹ حاصل کرنے کے لیے اچھی کوشش کی۔ کیر بھی زیادہ دیر نہیں چل سکیں اور جلد ہی پلمر بھی چلا گئیں۔
میتھیوز اپنی باؤلرز کو مسلسل بدلتی رہیں۔ ان کی جس باؤلر کو رنز پڑے انہوں نے اسے دوبارہ بال نہیں دی۔
ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
نیوزی لینڈ کی کیپٹن سونی ڈیوائن نے شارجہ سٹیڈیم میں میچ کا ٹاس جیت لیا ہے اور انہوں نے آج کے ناک آؤٹ میچ میں بیٹنگ خود کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔
ساؤتھ افریقہ ویمن آسٹریلیا ویمن کی فیوریٹ موسٹ ٹیم کو ہرا کر فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ آج کا سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم ٹرافی کیلئے پروٹیز کے ساتھ اپنے کھیل کا ہنر آزمائے گی۔
ویسٹ انڈیز ویمن کے لیے آج کے میچ کی اہمیت یہ ہے کہ آج کی جیت انہیں 2016 میں آسٹریلیا ویمن کے خلاف حیرت انگیز جیت کے بعد دوسری مرتبہ فائنل میں لے جائے گی۔
دوسری جانب، نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم 2009 اور 2010 میں بیک ٹو بیک دو سال آئی سی سی ویمن ٹی تونٹی ورلڈ کپ میں رنر اپ رہی ہے لیکن ابھی تک اس خوبصورت ٹرافی کو ایک بار بھی گھر نہیں لے جا سکی۔ جو وائٹ فرنز آج کا میچ کھیل رہی ہیں وہ یقیناً 2010 کے فائنل کے وقت ہائی سکول میں ہوں گی، انہیں اس ہار کا درد محسوس کرنے میں دقت ہو گی لیکن یہ لڑکیاں جب سے کھیل رہی ہیں تبھی سے یقیناً وہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی سب سے پر کشش ٹرافی کو حسرت سے دیکھتی ضرور ہوں گی۔ آج ان کے لئے موقع ہے کہ ہاتھ بڑھا کر طلسماتی ٹرافی اٹھانے کی کوشش کریں۔
ویسٹ انڈیز ویمن Vs نیوزی لینڈ ویمن: ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ
دونوں ٹیموں کے درمیان 23 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے وائٹ فرنز نے 17 میچ جیتے ہیں جبکہ ونڈیز نے صرف 5 میچ جیتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کو ونڈیز پر واضح برتری حاصل ہے۔ تاہم ویسٹ انڈیز کی اس ورلڈ کپ کے میچوں میں سامنے آنے والی انرجی آج شام کچھ بھی کر گزرنے کے لئے کافی ہے۔
نیوزی لینڈ ویمن اسکواڈ
سوفی ڈیوائن (کیپٹن)، سوزی بیٹس، ایڈن کارسن، ایزی گیز، میڈی گرین، بروک ہالیڈے، فران جوناس، لی کاسپریک، امیلیا کیر، جیس کیر، روزمیری مائر، مولی پین فولڈ، جارجیا پلمر، ہننا روے، لیا طاہو۔
ویسٹ انڈیز ویمن اسکواڈ
ہیلی میتھیوز (کیپٹن)، عالیہ ایلینے، شمیلیا کونیل، ڈینڈرا ڈوٹن، شیمین کیمبل (وی سی، ڈبلیو کے)، اشمینی مونیسر، ایفی فلیچر، اسٹیفنی ٹیلر، چنیل ہنری، چیڈین نیشن، کیانا جوزف، زیدہ جیمز، کرشمہ رامہراک، مینڈی منگر نیریسا کرافٹن
آئی سی سی ویمن T20 ورلڈ کپ میں شریک ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی پلئیرز کے لئے آج آنے والی شام اور رات یقیناً خاص سے کچھ زیادہ خاص ہے۔صرف آج کے میچ کیلئے نہیں بلک ہاس سے آگے باقی کرکٹ کیرئیر کے لئے بھی، آج ملنے والی کامیابی ان مین سے کچھ کو کہیں سے کہیں لے جا سکتی ہے۔
نیوزی لینڈ ویمن بمقابلہ ویسٹ انڈیز ویمن سیمی فائنل 2 میچ کہاں دیکھا جا سکتا ہے
نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا سیمی فائنل میچ Disney+Hotstar اور Star Sports نیٹ ورک پر دیکھا جا سکتا ہے۔