ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ویمنز ٹی ٹونٹی کا دوسرا سیمی فائنل، نیوزی لینڈ کا تھوڑا سکور، ویسٹ انڈیز کی دو وکٹیں گر گئیں

 ویمنز ٹی ٹونٹی کا دوسرا سیمی فائنل، نیوزی لینڈ کا تھوڑا سکور، ویسٹ انڈیز کی دو وکٹیں گر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے  دوسرے سیمی فائنل کے لئے آج شارجہ سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز آمنے سامنے ہیں۔   نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے20 اوورز میں  130 رنز بنائےتھے۔   ٹارگٹ کو چیز کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز ویمن کی پہلی وکٹ تیسرے اوور میں گر گئی جبکہ ان کا مجموعہ 15 رنز  تھا اور دوسری وکٹ پانچویں اوور میں گر گئی جب ان کا مجموعہ 22 ہو چکا ہے۔  

ویسٹ انڈیز کی قیانا  جوزف تیسرے اوور میں ایڈن کارسن کی بال پر کلین بولڈ ہوئیں۔ انہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 12 گیندوں سے 12 رنز بنائے۔   ہیلی میتھیوز نے 8 گیندوں سے  4 رنز بنائے ہیں اور  شیمائنی کیمبلے نے 3 رنز بنائے  تھے کہ پانچویں اوور میں  ایڈن کارسن کی گیند پر وہ  سوزی بیٹس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئیں۔ 

پہلے تین اوورز میں ویسٹ انڈیز ویمن نے 5.33 کا رن ریٹ حاصل کر لیا ہے جبکہ درکار رن ریٹ 6.85 ہے۔

نیوزی لینڈ ویمن کی بیٹنگ ختم ہونے پر  ویسٹ انڈیز ویمن مطمئن نظر آتے ہیں۔ آخری 5 اوورز میں  نیوزی لینڈ کی بیٹرز صرف 30  رنز کا اضافہ کر سکیں جبکہ اس سے پہلے کے 15 اوورز میں بھی ان کا رن ریٹ کسی بھی موقع پر چھ سے اوپر نہیں جا سکا اور آٹھ اوورز کے بعد مسلسل گرتا چلا گیا۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کے بارے مین کہا جا سکتا ہے کہ انہیں ضرورت سے کم و بیش پندرہ رنز کم بنانے کا موقع ملا ہے جس میں ویسٹ انڈیز کی بالرز اور فیلڈنگ کی سرتوڑ محنت کرفرما رہی۔

 بعض مبصرین کی رائے ہے کہ  نیوزی لینڈ کو یہاں برابر کا اسکور ملا ہے۔  شارجہ کی  پچ بہت سست یا  بیٹرز کیلئے  بہت سخت نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ کی کیپٹن یقیناً محسوس کر رہی ہوں  گی کہ وہ یہاں کم از کم 15 رنز پیچھے اننگز تمام کر کے واپس گئے ہیں۔

آج نیوزی لینڈ کی اوپنرز نے بہترین پلیٹ فارم ترتیب دیا  تھا حالانکہ ابتدائی اوورز میں ان کا رن ریٹ کم تھا تاہم وکٹ محفوظ رہنے کا ایڈوانٹیج ان کے ساتھ تھا۔ 

اوپننگ پئیر بیٹس اور پلمر دونوں نے ہینری کے خلاف اچھا کھیلا اور اسپنرز آئیں اور رامہراک نے بیٹس کی وکٹ حاصل کرنے کے لیے اچھی کوشش کی۔ کیر بھی زیادہ دیر نہیں چل سکیں  اور جلد ہی پلمر بھی چلا گئیں۔

 میتھیوز اپنی باؤلرز کو مسلسل بدلتی رہیں۔ ان کی جس باؤلر کو   رنز پڑے انہوں نے اسے دوبارہ بال نہیں دی۔ 

ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کی کیپٹن سونی ڈیوائن نے شارجہ سٹیڈیم میں میچ کا ٹاس جیت لیا ہے اور انہوں نے آج کے  ناک آؤٹ میچ میں بیٹنگ خود کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

ساؤتھ افریقہ ویمن آسٹریلیا ویمن کی فیوریٹ  موسٹ ٹیم کو ہرا کر فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ آج کا سیمی فائنل جیتنے  والی ٹیم ٹرافی کیلئے پروٹیز  کے ساتھ اپنے کھیل کا ہنر آزمائے گی۔

 ویسٹ انڈیز  ویمن کے لیے آج کے میچ  کی اہمیت یہ ہے کہ  آج کی  جیت انہیں 2016 میں آسٹریلیا  ویمن   کے خلاف حیرت انگیز جیت کے بعد  دوسری مرتبہ فائنل میں لے جائے گی۔ 
 

دوسری جانب، نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم 2009 اور 2010 میں بیک ٹو بیک دو سال  آئی سی سی ویمن ٹی تونٹی ورلڈ کپ میں رنر اپ رہی ہے لیکن ابھی تک اس خوبصورت ٹرافی کو ایک بار بھی گھر نہیں لے جا سکی۔  جو  وائٹ فرنز  آج کا میچ کھیل رہی ہیں وہ یقیناً 2010 کے فائنل کے وقت ہائی سکول میں ہوں گی، انہیں اس ہار کا درد محسوس کرنے  میں دقت ہو گی لیکن یہ لڑکیاں جب سے کھیل رہی ہیں تبھی سے یقیناً وہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی سب سے پر کشش ٹرافی کو حسرت سے دیکھتی ضرور ہوں گی۔ آج ان کے لئے موقع ہے کہ ہاتھ بڑھا کر طلسماتی ٹرافی اٹھانے کی کوشش کریں۔ 
 

ویسٹ انڈیز  ویمن Vs  نیوزی لینڈ ویمن:  ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ
دونوں ٹیموں کے درمیان 23 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ  کھیلے گئے ہیں جن میں سے وائٹ فرنز نے 17 میچ جیتے ہیں جبکہ ونڈیز نے صرف 5 میچ جیتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کو ونڈیز پر واضح برتری حاصل ہے۔ تاہم ویسٹ انڈیز کی اس ورلڈ کپ کے میچوں میں سامنے آنے والی انرجی آج شام کچھ بھی کر گزرنے کے لئے کافی ہے۔ 


نیوزی لینڈ ویمن اسکواڈ

سوفی ڈیوائن (کیپٹن)، سوزی بیٹس، ایڈن کارسن، ایزی گیز، میڈی گرین، بروک ہالیڈے، فران جوناس، لی کاسپریک، امیلیا کیر، جیس کیر، روزمیری مائر، مولی پین فولڈ، جارجیا پلمر، ہننا روے، لیا طاہو۔

ویسٹ انڈیز ویمن اسکواڈ 

ہیلی میتھیوز (کیپٹن)، عالیہ ایلینے، شمیلیا کونیل، ڈینڈرا ڈوٹن، شیمین کیمبل (وی سی، ڈبلیو کے)، اشمینی مونیسر، ایفی فلیچر، اسٹیفنی ٹیلر، چنیل ہنری، چیڈین نیشن، کیانا جوزف، زیدہ جیمز، کرشمہ رامہراک، مینڈی منگر نیریسا کرافٹن

آئی سی سی ویمن T20 ورلڈ کپ  میں شریک ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی پلئیرز کے لئے آج آنے والی شام اور  رات یقیناً  خاص سے کچھ زیادہ خاص ہے۔صرف آج کے میچ کیلئے نہیں بلک ہاس سے آگے باقی کرکٹ کیرئیر کے لئے بھی، آج ملنے والی کامیابی ان مین سے کچھ کو کہیں سے کہیں لے جا سکتی ہے۔ 

نیوزی لینڈ ویمن بمقابلہ ویسٹ انڈیز ویمن سیمی فائنل 2 میچ کہاں دیکھا جا سکتا ہے
نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا سیمی فائنل میچ Disney+Hotstar اور Star Sports نیٹ ورک پر دیکھا جا سکتا ہے۔