’اتفاق ہوگیا، آئینی ترمیم سےمتعلق ہماری آخری ملاقات ہے‘

18 Oct, 2024 | 06:30 PM

سٹی 42 : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ارکان کو خوشخبری دیتاہوں کہ آئینی ترمیم سےمتعلق ہماری آخری ملاقات ہے، کوشش ہے آئین سازی کے عمل کو اتفاق رائے سے منظور کرایا جائے۔ 

 چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس ہوا۔

 بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ عدالتی اصلاحات سےمتعلق ن لیگ،پیپلزپارٹی اور جے یو آئی میں اتفاق ہوگیاہے، ہم آئین سازی کی طرف بڑھ رہے ہیں، تقریباً اتفاق ہوچکا ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی،جے یو آئی اور ن لیگ کا مشترکہ اتفاق ہوچکا تھا۔ کچھ شکایات سامنے آئیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، خورشید شاہ نے پارلیمنٹیرینز کی شکایات کانوٹس لیا ہے۔اس اتفاق رائے کے بعد بھی شکایات افسوسناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے ارکان کا بہت شکرگزارہوں، پارٹی رہنماؤں کو باربار اہم اجلاس کی وجہ سے اسلام آباد آناپڑا ۔ 

 بلاول بھٹو نے کہا کہ کوشش ہوگی آئینی ترمیم کو اتفاق رائے کے ساتھ کامیاب کرائیں، کوشش ہے آئین سازی کے عمل کو اتفاق رائے سے منظور کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں جو چیزیں پہلے نہ ہوسکیں اب وہ ہونے جارہی ہیں۔ 

مزیدخبریں